تازہ ترین  

ماڑی گیس پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے گاوٗں چھاندن شریف میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد
    |     6 months ago     |    پاکستان
میر پور ماتھیلو(آپکی بات)  ماڑی گیس پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے گاوٗں چھاندن شریف میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد، ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، دوائی بھی دی گئی، ہیپاٹائیٹس بی سی ، جوڑوں کا درد، ہڈیوں کادرد، اور شوگر سمیت دیگر امراض کے مریضوں کو ادویات دی گئی، اس علائقے میں لوگوں کو اچھے علاج کی ضرورت تھی جس کے بنا پر ماڑی گیس انتظامیہ نے فری میڈیکل کیمپ لگائی، اور ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ اس علائقے کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، سی ای او(CEO) جنرل (ر) اشفاق احمد، ماڑی گیس کمپنی والوں نے بہت اچھا کام کیا ہے جو قابل تعریف ہے، اس کیمپ سے ٖغریب لوگوں کو فائدہ ہو گا، اے ڈی سی ون سلیم اللہ اوڈھو تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلوکے قریب ماڑی گیس پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے گاوٗں چھاندن شریف میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا گیا، جس کا افتتاح ماڑی گیس کمپنی کے سی ای او(CEO) اشفاق احمد اور اے ڈی سی ون سلیم اللہ اوڈھو نے کیا، اس موقع پر ماڑی گیس کمپنی کے سی ای او(CEO) اشفاق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ تین روزہ کیمپ سے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے،اور دوائی بھی دی گئی، انہوں نے کہا کہ مریضوں کی رہائش اور کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہیپاٹائیٹس بی سی ، جوڑوں کا درد، ہڈیوں کادرد، اور شوگر سمیت دیگر امراض کے مریضوں کو ادویات دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس علائقے میں لوگوں کو اچھے علاج کی ضرورت تھی جس کے بنا پر ماڑی گیس انتظامیہ نے فری میڈیکل کیمپ لگائی ہے، اور ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ اس علائقے کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، اس موقع پر اے ڈی سی ون سلیم اللہ اوڈھو نے میڈیا کو بتایا کہ ماڑی گیس کمپنی والوں نے بہت اچھا کام کیا ہے جو قابل تعریف ہے، اس کیمپ سے ٖغریب لوگوں کو فائدہ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ ماڑی گیس کمپنی والوں نے غریب لوگوں کی دل جیت لی ہے، انہوں نے کہا کہ دیگر صنعتی ادارے بھی ایسی کیمپ لگا کر غریب لوگوں کا فری میں اعلاج کروائیں تاکہ غریب لوگوں کو فائدہ ہو سکے، اس موقع محمد ایوب خان، عابد پتافی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved