تازہ ترین  

کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے داخلہ مہم
    |     3 months ago     |    پاکستان
جھنگ(آپکی بات)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے داخلہ مہم میں سکول کونسلز کے علاوہ یو سی چیئر مینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز معیاری تعلیم کی فراہمی میں بھر پور فعال کردار ادا کریں تاکہ نہ صرف داخلہ مہم کامیاب ہو بلکہ سکولوں کا تعلیمی میعار اور ان میں سہولیات کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار نواب بابر علی خان سیال چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نے ایک وفد جس میں محمد آصف مغل(الف اعلان)،ڈاکٹر ریاض نول ( آمنہ ویلفیئر فاؤنڈیشن) ،فیصل منظور(سی پی ڈی آئی)و دیگر ممبران سے ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25(A)کے مطابق تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب کا بھی ویژن ہے ،،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب،، کے سلسلہ میں یکم مارچ2018ء سے سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے بحثیت ایک ذمہ دار شہری اور عوامی نمائندہ ہم سب کا کا فرض ہے اور اخلاقی ذمہ داری میں بھی شامل ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں،دوران داخلہ مہم کوشش کریں کہ کوئی بچہ یا بچی سکول میں داخلے سے محروم نہ رہے۔اس سلسلہ میں یو سی چیئر مینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرزکو مراسلہ نمبری 23-30مورخہ 03-03-2018کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے ، تاکہ وہ سکولز کونسلز اور سماجی شخصیات کے ساتھ ملکر اس داخلہ مہم کو اپنی اپنی یونین کونسلز میں اس کوکامیاب بنا سکیں، حدیث نبویﷺ ہے کہ ،،علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑھے،،جھنگ میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے سائنسی میلے کے انعقاد کیلئے بھی کوشش کی جائے گی۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved