تازہ ترین  

کاہنہ و گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات
    |     9 months ago     |    پاکستان
لاہور (آپکی بات) کاہنہ و گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات،مین فیروزپورروڈ سمیت شہری علاقوں میں ہرطرف کچراپھیل گیا۔ شدید بدبو،دھول،مٹی اورکوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کاجینامشکل کردیا۔لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نشترٹاؤن،یوحناآباد،دلوخرد، کاہنہ کے علاقہ گجومتہ ،حاجی دی ورکشاپ،شالیمارٹاؤن،آہلووالی گلی،گرودوارے والی گلی،کچاشہزادہ روڑ،پانچ نمبرسٹاپ،باباریلووالی مسجد،پرناکاہنہ ،صوئے آصل اوردیگرمقامات پر رکھے کوڑادان کئی کئی دن خالی نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے کچرا چھلک کر سڑک پرپھیل جاتا ہے۔کچرے کے گلنے سڑنے کی وجہ سے شہرمیں شدید بدبوکے ساتھ خطرناک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم پھلنے پھولنے لگے۔اہل علاقہ شدیدکرب میں مبتلا۔ڈی سی لاہور،لارڈمیئر،ڈپٹی میئراوردیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لنے کامطالبہ





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved