تازہ ترین  

شام جل رہا ہے...!
    |     3 months ago     |    کالم / بلاگ
آنسوؤں اور آہوں کی رُوداد سُن!
ربِ کونین میری بھی فریاد سُن!
آج میں دہر میں سب سے مظلوم ہوں،
حق پہ ہوتے ہوے حق سے محروم ہوں،
شام خوں رنگ ہوں، صبح مغموم ہوں،
جس پہ چلتے ہیں خنجر، وہ حُلقوم ہوں!

میں سر زمینِ شام کا مجبور، بے بس، بے آسرا اور لاچار مسلمان ہوں۔ پِچھلے کئی دنوں سے میرے گلی کُوچوں میں بمباری ہو رہی ہے، میرا نشیمن جل رہا ہے، گلستان اجڑ رہا ہے، میرے لوگ مر رہے ہیں، قیامت سے پہلے ایک قیامت برپا ہے ۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔ میں حیران ہوں کہ فلوریڈا حملے پر بریکنگ نیوز پیش کرنے والا میڈیا شام کے ہزاروں پھول جیسے بچوں کی بکھری لاشوں، بوڑھوں کے لڑکھڑاتے وجود پر خاموش کیوں ہے ۔۔۔۔ شاید ! اس لیے کہ ہم انسانوں کی نام نہاد فہرست میں نہیں آتے۔
اقوام متحدہ سے تو مجھے کوئی امید ہے ہی نہیں کہ وہ میرے حق کے لیے آواز اٹھاۓ گی ، رونا تو اس بات کا ہے کہ عرب لیگ، او آئی سی اور میرے مسلمان ممالک بھائی کوئی بھی عملی قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں ۔
اُمتِ مسلمہ جسے خیر امت کہا گیا جسے جسدِ واحد کی مانند قرار دیا گیا وہ تو ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے، وہ 500 ارب ڈالر کی لاگت سے کاروباری شہر بسانے میں مصروف ہیں، تفرقے میں پڑے ہوے ہیں، نفسا نفسی کے اس عالم میں مجھ پر ڈھاۓ گۓ مظالم کی داررسی کرنے کو تیار نہیں ، میرے حق میں آوازِ حق کیونکر بلند کرے گی۔
میں بھی کس قدر احمق ہوں اپنے اُن بھائیوں سے اُمید لگاۓ بیٹھا ہوں جن کو سوڈان کے روتے جوان، فلسطین کے بلکتے بچے، چیچنیا اور بوسنیا کی سسکتی مائیں، کشمیر میں لہو سے تر بُوڑھے لاشے، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتی ڈاکٹر عافیہ بھی خوابِ غفلت سے نہ بیدار کر سکی۔ مجھے انتظار ہے پھر کسی محمد بن قاسم اور سُلطان صلاح الدین ایوبی کا لیکن مجھے یہ انتظار طویل سے طویل تر لگ رہا ہے۔
میں انہیں اپنے پیارے نبی ﷺ کا فرمان یاد دلانا چاہتا ہوں جس کا مفہوم ہے کہ " جب اہلِ شام تباہی و بربادی کا شکار جائیں تو پھر تم میں کوئی خیر باقی نہیں رہے گی " لیکن نہ جانے کب امت مسلمہ جاگے گی، کب متحد ہوگی، کب ان کے دل میں احساس کی شمع روشن ہوگی ؟ جانے کب؟
میں نے تو اپنا درد لکھ ڈالا ہے کہ
؎ اے قلم نہ رُک چل ! داستانِ ظُلم لکھ ڈال
ایسے خاموش رہے گا تو کلیجہ پھٹ جائےگا !
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved