تازہ ترین  

اٹھارہ ہزاری/جھنگ : ریسکیو 1122 ٹیم جھنگ کی دریائے جہلم اور چناب کے سنگم پر واقع ہیڈ تریموں پر ممکنہ سیلاب سے بچاو¿ کے لئے تربیتی مشقوں کا انعقاد
    |     1 years ago     |    پاکستان
اٹھارہ ہزاری/جھنگ(حبیب الرحمن ) ریسکیو 1122 ٹیم جھنگ کی جانب سے اٹھارہ ہزاری کے قریب دریائے جہلم اور چناب کے سنگم پر واقع ہیڈ تریموں پر ممکنہ سیلاب سے بچاو¿ کے لئے تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی مشق میں ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے، ڈوبنے سے بچانے، سیلابی پانی میں ڈوب جانے والے لوگوں کی تلاش اور متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہر کیا۔مشقوں کا معائنہ کرنے کےلئے پاک فوج کے میجر محمد اسامہ، ایڈیشنل کلکٹررانا اویس، اے سی جھنگ شاہد جوئیہ، ای ڈی کمیونٹی ڈویلپمنٹ خالد راجو،ڈی او سول ڈیفنس عرفان علی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید، این سی ایچ ڈی اور دیگر سماجی تنظیموں کے سربراہ بھی وہاں موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے شرکائ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سیلاب کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معمول کی اس تربیتی مشق میں ریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔تربیتی مشق کے اختتام پر تمام شرکا میں سرٹیفیکیٹ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved