تازہ ترین  

غزل
    |     9 months ago     |    شاعری
غزل

وہ خفا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!
بے وفا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!

وہ پری قافلے میں رہی دیر تک
پھر جُدا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!
  
ہم تو سمجھے محبّت۔۔۔۔فقط اِک گناہ
با خُدا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!

 آرُزو، آبُرو، جستُجو، گفتُگو
سب دغا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!

عُمر بھر جس خطا کا  مُجھے ڈر رہا
کیوں بَھلا ہو گئی؟ دیکھتے دیکھتے

اِک پری زاد نے پیار سے دی دُعا
بد دُعا ہو گئی دیکھتے دیکھتے!

اسامہ زاہروی





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved