تازہ ترین  

ایم اے ٹھاکر کا ڈرامہ،،سورا تے جوائی ،،کامیابی سے جاری
    |     6 months ago     |    پاکستان
ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ڈرامے کوحقیقی رنگ میں پیش کروں:ایم اے ٹھاکر
لاہور (باؤ جی) ڈائریکٹر ،رائٹر اینڈایکٹرایم اے ٹھاکر اسٹیج ڈرامہ ،،سورا تے جوائی ،،قذافی اسٹیڈیم لاہور ہال نمبر 2میں شاندار کامیابی سے جاری ہے، ،،سورا تے جوائی ،، کے حوالے سے ایم اے ٹھاکر کا کہنا ہے کہ تمام فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اور لاجواب کامیڈی کی بدولت ہماراڈرامہ،،سورا تے جوائی ،،شائقین کی پسند بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ڈرامے کوحقیقی رنگ میں پیش کروں اورمجھے پاکستان اسٹیج کی دنیا میں منفرد فیملیز کھیل پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ایم اے ٹھاکرنے مزید کہا کہ میرے ڈائریکٹ کئے ڈرامے میں کوئی نہ کوئی ہلکے پھلکے انداز میں اچھا پیغام ضرور ہوتا ہے جس سے حاضرین کچھ نہ کچھ سبق حاصل کرسکتے ہیں ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved