تازہ ترین  

ابھی ٹھہرو قلم میرے
    |     8 months ago     |    شاعری
قلم میرے ابھی میرے نبی ﷺکا ذکر مت لکھنا مجھے کوثر کنارے ہو کہ آنے دو ستاروں کے اُجالوں سے ذرا کچھ روشنائی بن تو جانے دو ابھی ٹھہرو قلم میرے حبیبِ کبریا کے نور سے میرے خیالوں کو سنورنے دو ابھی انکھوں کے چشمے موتیوں سے کچھ تو بھرنے دو ابھی ٹھہرو قلم میرے گلستانِ حیا سے بھر کے جی کچھ پھول چُننے دو وفا کی خوشبوؤں سے ان فضاؤں کو نکھرنے دو ابھی ٹھہرو قلم میرے فلک سے کہکشاؤں کو زمینوں پر اترنے دو قمر کی چاندنی کو میرے کاغذ پر بکھرنے دو ابھی ٹھہرو قلم میرے ابھی میرے نبیﷺ کا ذکر مت لکھنا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved