تازہ ترین  

بذریعہ کرین تین کمروں کاگھر مسمارکردیا گیا
    |     3 months ago     |    پاکستان
لاہور(آپکی بات) کاہنہ ،کے علاقہ گجومتہ میں زمین کا تنازعہ ۔بذریعہ کرین تین کمروں کاگھر مسمارکردیا۔دوافرلاپتہ۔کاہنہ پولیس نے شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔درخواست گزار چوہدری کبیراحمد ولد بشیراحمد نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ اس نے گجومتہ نزدعبداللہ بن عمر درس والی گلی میں تین عددکمروں اورچاردیواری پرمشتمل گھر تعمیرکررکھا تھا۔گزشتہ رات کاظم حسین،خادم حسین،الطاف حسین،عدنان حسین پسران دین محمد نے بذریعہ کرین پوراگھرمسمار کردیااورگھرکاقیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ مکان میں رہائش پذیردوملازم بھی تاحال لاپتہ ہیں۔کاہنہ پولیس نے شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved