تازہ ترین  

بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا:ایس ڈی او:کاہنہ
    |     1 week ago     |    پاکستان

بجلی چوری پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں:قربان علی
لاہور ( آپکی بات) ایس ڈی اوسب ڈیژن کاہنہ ،قربان علی نے بجلی چوری پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔قربان علی نے بتایا کہ اعلی حکام کی ہدایات پربجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ صارفین کو چاہئے کہ وہ اپنے بلزبروقت ادا کرکے پریشانی سے بچیں ،بلزاداد نہ کرنے والے افراد کی قانون کے مطابق بجلی منقطع کردی جائے گی جبکہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،بجلی چوری میں پکڑے جانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے بجلی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہری بلاخوف وخطربجلی چوری سمیت تمام مسائل کی نشان دہی کریں تاکہ بجلی چوری پرقابوپایاجاسکے۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے واپڈا عملے کے ساتھ تعاون کریں ۔جہاں کہیں بھی بجلی چوری دیکھں فوری طورپراطلاع دیں ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved