تازہ ترین  

پائی خیل:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی بھرپور حمایت کا اعلان
    |     5 months ago     |    پاکستان
پائی خیل (آپکی بات)میانوالی کے مرکزی گدی نشینوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کے مرکزی گدی نشینوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ آستانہ عالیہ بھور شریف تحصیل عیسیٰ خیل،آستانہ عالیہ ترگ شریف تحصیل میانوالی،آستانہ عالیہ قمر آباد شریف ،آستانہ عالیہ شیخ محمود والا،پیر سیّد عون شاہ ملتان والے،پیر محمد رفیق شاہ عیسیٰ خیل نے باقاعدہ طور پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر تمام آستانوں کے گدی نشینوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ ضلع میانوالی میں کلین سویپ کرے گی تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم ضلع میانوالی کے سرپرست اعلیٰ پیر سیّد توقیر الحسنین شاہ نے آستانہ عالیہ بھور شریف کے سجادہ نشین پیر محمد ضیاء اللہ صاحب سے ودیگرگدی نشینوں سے تفصیلی گفتگو کی اور تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی کامیابی کے لئے مختلف پہلوؤں پر گفت وشنید کی ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved