تازہ ترین  

ظفروال: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے وکیل زخمی، ہسپتال داخل
    |     3 months ago     |    پاکستان
ظفروال (آپکی بات)دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے وکیل کو زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتحصیل بار ظفروال کے ممبر اختر نواب ایڈووکیٹ کچہری سے واپس گھر جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ ٹوٹل پٹرول پمپ کے پاس پہنچے تو سامنے سے دو نقاب پوش افراد موٹر سائیکل پر آئے اوران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے روڈ پر گر پڑے۔اس دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اختر نواب ایڈووکیٹ کو دو فائر لگے۔ ایک فائر سامنے پیٹ میں اور دوسرا دائیں طرف پسلی کے اوپر لگا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی مگر حسب روایت پولیس بروقت نہ پہنچی جس پر وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی کو رکشہ میں ڈال کر تھانہ ظفروال لے گئے ۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد ان کو RHC ظفروال لے جایا گیا اور بعد ازاں انہیں DHQ نارووال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر اختر نواب ایڈووکیٹ کے گھر والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے ان کی پرانی دشمنی چل رہی ہے اورملزمان نے پہلے بھی ان پر فائرنگ کی تھی جس کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔ملزمان اس مقدمہ میں اشتہاری ہیں اسی وجہ سے انہوں نے دوبارہ اخترنواب ایڈووکیٹ پر فائرنگ کی ہے اور انہیں شدید زخمی کردیا ہے۔ڈی ایس پی حافظ عطا الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور بہت جلد ملزمان پولیس کی حراست میں ہوں گے۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved