تازہ ترین  

رمضان کی آمد ہے
    |     2 weeks ago     |    اسلامی و سبق آموز
اللہ تعالیٰ کے انسان پر بے شمارنعمتیں ہیں جن کو انسان شمار نہیں کر سکتاانہی میں سے ایک نعمت رمضان المبارک کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ قمری مہینوں میں نواں مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کی نسبت اپنی طرف کی ہے اورفرمایا"رمضان شہر اللہ"یعنی رمضان اللہ کا مہینہ ہے اسی وجہ سے اس کو دوسرے مہینوں پر فوقیت ہے۔رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اس کا مطلب ہے کہ اللہ کی رحمتیں موسلا دھا بارش کی طرح نازل ہوتی ہے۔حدیث مبارک میں آتا ہے رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کا اول حصہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت برستی ہے اور درمیانی حصہ میں مغفرت کی جاتی ہے اور آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔یہ مہینہ بہت با برکت اور مقدس ہے اس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے اس مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے،جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔فرمان الہی!اے ایمان والو تم پر رمضان کے روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔رمضان کی فرضیت کا مقصد یہ ہے کہ انسان تقویٰ داراور اللہ سے ڈرنے والا ،بے حیائی سے رکنے والا،چوری،زنا اور ہرفحوش کام اور نفسیاتی خواہشات پر قابو پانے والا بن جائے۔ یہ بات بھی لازم نہیں ہے کہ رمضان شریف کی رحمتیں ا ور با برکتیں ہر انسان کو حاصل ہوں کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس مہینے کو پالینے کے باجود بھی اس کی برکات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔اللہ کی رحمت کی مثال بارش کی طرح ہے کہ جب بارش برستی ہے تو زرخیر اور بنجر زمین پر یکساں برستی ہے لیکن زرخیر زمین پر فصل اُگ جاتی ہے اور اس کے ثمرات اچھے ہوتے ہیں اور نتیجہ فائدہ مند ہوتا ہے جبکہ بنجر زمین اپنی حالت پر باقی رہتی ہے اور وہ بے سود ہوتی ہے ایسے ہی بہت سے روزہ دار ایسے ہوتے ہیں انکا سوائے پیاسے رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں یعنی وہ روزہ رکھ بھی فحوش کام نہیں چھوڑتے اور رمضان جیسے مہینے میں بھی اللہ کی پکڑ میں رہتے ہیں۔رمضان المبارک کی فضیلت دوسرے مہینوں پر اس وجہ سے بھی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں قرآن پاک نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک رات ہے جس کو شب قدر کہا جاتا ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا:"اس رات کو آخری دس طاق راتوں میں اس کو تلاش کرو " اس رات جو بھی دعا مانگی جاتی ہے وہ قبول کی جاتی ہے ۔روزے دار کے لئے دریا کی مچھلیاں دعا کرتی ہیں۔روزے دار کا ایک بہت بڑا اجر اللہ تعالیٰ کی زیارت ہے جو اس کو روز محشر نصیب ہوگا۔جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک کام نام "ریان"ہے جو کہ خاص روزہ داروں کے لئے ہے وہ وہاں سے گزرے گئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے یہ مہینہ ہمیں اپنے دیئے ہوئے طریقوں پر گزارنے کی توفیق عطاء فرما۔آمین
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved