تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

پاناما لیکس کے انکشافات کا ہر طرف چرچا، شریف خاندان کا نام بھی شامل
    |     3 months ago     |    انٹرنیشنل
لاہور (ویب ڈیسک) ویکی لیکس کے بعد پانامہ لیکس کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پانامہ لیکس نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ متعدد پاکستانیوں نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں، یہ کمپنیاں رکھنے والوں میں پاکستانی سیاست دان، کاروباری شخصیات، بینکرز، حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں تاہم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی ملکیت میں براہ راست کوئی کمپنی نہیں جبکہ حسین نواز، حسن نواز، اور شہبازشریف کے رشتہ داروں کے نام پر آٹھ کمپنیاں ہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے مالکان میں بے نظیر بھٹو، جاوید پاشا، رحمان ملک، سینیٹر عثمان سیف اللہ اینڈ فیملی، چودھری برادران کے رشتہ دار وسیم گلزار، حج اسکینڈل کے شریک ملزم زین سکھیرا بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی کمپنیاں بنانے والوں میں پاکستان کی کئی اہم کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں بارایسوسی ایشن کے ارکان، ایک حاضر سروس جج اور ریٹائرڈ جج ملک قیوم کے نام بھی درج ہیں۔ پاکستانی شخصیات میں سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں سیف اللہ خاندان کی ہیں۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved