تازہ ترین  
Thursday
14-12-17

اوکاڑہ: جی ٹی روڈ کی بندش مزارعین کے اجنڈا کا حصہ نہیں مالکانہ حقوق کی پر امن جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں ۔میا ں خوشی محمد ڈولہ ،چوہدری لیاقت علی صدر و چیئر مین انجمن مزارعین
    |     3 months ago     |    پاکستان
اوکاڑہ (بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ کی بندش مزارعین کے اجنڈا کا حصہ نہیں مالکانہ حقوق کی پر امن جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں ۔میا ں خوشی محمد ڈولہ ،چوہدری لیاقت علی صدر و چیئر مین انجمن مزارعین ۔تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین پنجاب کے صدر میاں خوشی محمد ڈولہ چوہدری لیاقت علی چئیر مین نے ڈی پی او اوکاڑہ کے ایک اخباری بیان پر در عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے یا امن و امان کا مسلہ پیدا کرنا انجمن مزارعین کے اجنڈا میں شامل نہیں مزارعین کی قیادت نے کبھی بھی قانون شکنی نہیں کی اور آج تک جو بھی مزارعین کے قائدین پابند سلاسل ہیں ان کے خلاف مقامی انتظامیہ قانون شکنی کا ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکی بلکہ ڈی پی و اوکاڑہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے جھوٹے مقدمات میں مرد و خواتین مزارعین کو نامزد کر کے پچاس سے زائد خواتین کو گرفتار کر کے اوکاڑہ جیل بند کیا گیا لیکن انجمن مزارعین نے قانونی چارا جوئی کر کے گرفتار مزارعین مرد و خواتین کو رہا کروایا جب کہ پولیس انتظامیہ کی غفلت کا یہ عالم ہے کہ بخشی خانہ اوکاڑہ سے سنگین جرائم میںملوث ملزمان فرار ہو گئے جو کہ پولیس انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ڈی پی اوکاڑہ کو اپنی مقبولیت کا اتنا گھمنڈ ہے تو وہ استعفیٰ دے کر سیاست میں آجائیں انہیں اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا گرفتار مزارعین قیادت کو قانون شکن قرار دینا ان کی شکستہ زہنیت کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزارعین کے خلاف جھوٹے مقدمات کی انکواری کے لئے ایک کمشن مقرر کیا جائے تاکہ حقائق منظر عام پر آ سکیں ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved