تازہ ترین  

عید سپیشل
    |     2 months ago     |    طنزومزاح

ہائے , اف , اس قدر بڑا بکرا
پہلے دیکھا نہ آپ سا بکرا

مجھ کو بکرا بنا لیا آخر
یار نے مجھ سے کھا لیا بکرا

دونوں شادی شدہ شمار ہوئے
اک پرانا تھا اک نیا بکرا

پیار میری خطا سہی لیکن
دیکھ مجھ کو نہیں بنا بکرا

روح جنت کی سیر کرتی رہی
اور فریزر میں رہ گیا بکرا

گھاس چٹ کر گئی مُوئی بکری
محوِ حیرت کھڑا رہا بکرا

آج لاہور میں تھا جشن بپا
خر بچا اور کٹ گیا بکرا

داستاں چھیڑ کر وہ سو گیا ہے
سب کو بکرا بنا چکا بکرا

دیکھا چوما ذبح کیا کھایا
خون میں رچ گیا پکا بکرا

میرے مالک قبول کر لینا
جو تری راہ میں دیا بکرا

کر لیں قربان ، کیا یہ جائز ہے
نِیٹ پی کر پلا ہوا بکرا

ٹانگیں اسکی بھی کھا کہ جنت میں
بیٹھا معذور ہے ترا بکرا

رال ٹپکی ہے اس کے منہ سے عمر
دیکھ کر اک ہرا بھرا بکرا

عابد عمر






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved