تازہ ترین  

ماما ماما مجھ کو بچا لو
    |     4 months ago     |    گوشہ اطفال

ON KASUR INCIDENT 
August 2017


ننھا سا پیارا سا بچہ 
رات کے پچھلے پہر میں 

ڈر کر

اٹھ کر بیٹھ گیا ہے

ماما ماما .....
مجھ کو بچا لو
مجھ کو کنویں میں لٹکا دیں گے

کاٹن کا جو کرتا ماما 
پیار سے آپ نے سی کے دیا ہے 
اس کو داغ لگا دیں گے 

پھر مجھ کو جھنجھوڑیں گے
پھر مجھ کو تڑپا دیں گے 

ماما ماما ........
مجھ کو چھپا لو
جلادوں سے مجھ کو بچا لو 

ماما ماما بات سنو نا 
میں اسکول نہیں جاؤں گا
دوست میرے طعنے دیں گے 

کیسے پڑھوں گا کیسے بڑھوں گا
روشن نام میں کیسے کروں گا
ماما میرا جرم بتاؤ 

جس کی سزا میں نے پائی ہے
اب تو ہر اک سانس میں جیسے
رسوائی ہی رسوائی ہے 

 ماما یہ حاکم سے پوچھو
کب حالات اچھے ھوں گے

کچھ تو وہ اقدام کریں گے
ان کے بھی تو بچے ھوں گے؟؟؟


عابد عمر






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved