تازہ ترین  

ایک حجاب ایسا بھی
    |     3 months ago     |    افسانہ / کہانی

*ایک حجاب ایسا بھی*
میں یونیورسٹی پہنچی تو رابعہ نے مجھے نیچے سے لے کر اوپر تک دیکھا اور کہا عائشہ یہ کیا حلیہ بنا رکھا ہے؟ حجاب لیا کرو ، خوبصورت لگو گی۔ مجھے وہ سادہ سے الفاظ کہنے والی حجاب میں ملبوس لڑکی بہت پیاری لگی اور میں نا چاہتے ہوۓ بھی اس کی بات سوچنے لگی۔ تھوڑے دنوں بعد میں نے حجاب شروع کر دیا اور پھر میں الحمدللہ نقاب بھی کرنے لگی۔
ہماری یونیورسٹی میں پارٹی تھی، میں معمول کے مطابق اچھا سا نقاب کر کے اور عبایا پہن کر جب داخل ہوئی تو رابعہ کھلے بالوں کے ساتھ دروازے پر مجھے ملی۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر مجھے ایک دھچکہ سا لگا اور محسوس ہوا کہ میرے اندر کہیں کچھ ٹوٹ سا گیا ہے۔ اتنے میں وہ مجھے مخاطب
ہوئی اور ناگواری سے بولی اوہو یار آج تو کم از کم تیار ہو کر آتی ، حجاب وغیرہ تو روز ہی ہوتا۔ میں نے ملال بھری نگاہوں میں اسے دیکھا اور کہا  
آج تو امتحان کا دن ہے نہ، آج میں کیسے اس لباس کو اتار سکتی تھی؟ میں چاہتی ہوں آج جب سبکی نظر مجھ پر پڑے تو میں اس حال میں ہوں جیسے میں اپنے اللہ کو پیاری لگتی ہوں، تم بھی حجاب لیا کرو خوبصورت لگو گی کیونکہ یہ لباس میرے اللہ کو پسند ہے
۔ 

میں یہ کہ کر آگے بڑھ گئی اور دور کہیں ستارے گرنے لگے۔






Comments


لاجواب
ماشاء اللہ. بہت عمدہ


فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved