تازہ ترین  

قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہے : شہباز سینئر
    |     2 months ago     |    سپورٹس
لاہور (آپکی بات سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہے جبکہ حاسدین ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کارگردگی میں مسلسل بہتری آئی ہے جبکہ کچھ حاسدین ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور ٹیم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نوید عالم کو پی ایچ ایف نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر نوید عالم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کے عہدیداران کیخلاف پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ پر کھیل کو تباہ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے نوید عالم کا نام لیے بغیر کہا کہ پی ایچ ایف قابل عزت آرگنائزیشن ہے جو قومی کھیل ہاکی کو درست سمعت میں گامزن رکھے ہوئے ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved