تازہ ترین  

تمھارے مسلک مبارک تمھیں
    |     3 months ago     |    شاعری
تمھارے مسلک مبارک تمھیں  

جب میں پیدا ہوئی شناخت انساں تھی
پھر مذہب ہی بن گیا میری پہچان
مسلم کے گھر ہوئی تو مسلم کہلائی
اذان سُن کر مجھے یہ سعادت ہوئی حاصل
ہندو کے گھر پیداہوتی تو ہندو کہلاتی
جب ان دونوں مارکوں کو سر کرلیا میں نے
پھر مجھے ایک جال میں پھنسایا گیا
یہ جال اس قدر سخت اور جابر تھا
مجھے اس میں ڈال کر "ناپہ تولہ" گیا
یہ جال تھا لوگوں کے مسلک کا
میں اس طرح بٹ گئی مسلک میں
کوئی سنی،دیو بندی اور شیعہ بنا
دنیا کے یہ تماشے مجھے لطف دینے لگے
جب ہوش سنبھالا تو میرے دل نے کہا
کیا قرآن میں سنی،شیعہ کہیں ہے لکھا
بات تو درست تھی میرے دل کی حمیدہ
پھر میں نے خود کو ۳ زائچوں میں ڈھال لیا
اب میں انساں ہوپھرمسلم اورپھر پاکستانی
جب لوگ پوچھتے ہیں مجھ سے میرا مسلک
میں ان تینوں کو آگے کر دیتی ہوں ان کے
مگر یہ دنیا ہستی ہے ان تینوں کا سن کر
لوگ کہتے ہیں مسلک کیوں چھپاتی ہو
میں ان تمام عالم فاضلوں سے یہ کہتی ہوں
کہاں کا کیسا کس طرح کا مسلک؟
کیا اللہ،محمدﷺ،قرآن،اسلام نے دیا ہے یہ مجھے
جو مجھ پر ہنستے ہو تم سب مسلم ہوکر بھی
کیوں روؤں اس مسلک کا میں رونا لوگو
مجھے نہیں چاہئے کسی بھی مسلک کی چھاپ
پھر میں کیوں ان میں الجھ جاؤ میرے یارو
سب مسلکوں کے تم ہی رہو نگراں لوگوں
میں انساں ہو مجھے انساں ہی رہنے دو
مجھے خدایا کے لئے اب یہ نہ کہنا
کہ آپ شیعہ ہو،سنی یو دویوبندی
(حمیدہ گل محمد۔۔۔مفادات کی جنگ)

















Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved