تازہ ترین  

کورل ڈرا ، گرافک ڈیزائننگ نیو کورس لیکچر نمبر 2
Corel Draw , Graphic Designing New Course Lec-2
    |     2 weeks ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
السلام علیکم !
کورل ڈرا گرافک ڈیزائننگ نیو کورس کے دوسرے سبق کے ساتھ ملک محمد شہباز آپ سے مخاطب ہے، امید ہے آپ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
معزز قارئین گرافک ڈیزائننگ اردو ٹیوٹوریلز کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آج دوسری ویڈیو کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ اس ویڈیو میں آپ سیکھ سکیں گے کہ کس طرح کورل ڈرا میں ڈیزائننگ کی جاتی ہے۔
اس ویڈیو میں کورل ڈرا کے بنیادی ٹولز کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ پریکٹکلی ٹولز کو استعمال کرکے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں چار بنیادی ٹولز کا تعارف پیش کیا گیا ہے جن کے استعمال سے آپ کورل ڈرا 2018 میں ڈیزائننگ کے دوران اپنی فائل کا سائز ، کلر تبدیل کرسکتے ہیں یا ٹیکسٹ کے درمیان فاصلہ بڑھا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ فائل کراپ کرنا ، فائل ٹیکسٹ یا کسی بھی مٹیریل کو موومنٹ دینا، ڈیزائن کی لمبائی ، چوڑائی کم یا  زیادہ کرنا ،  فری ہینڈ ڈیزائننگ کرنا ، کسی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو ویکٹر بنانا جیسے بے شمار فنگشز پریکٹیکلی سمجھائے گئے ہیں۔
امید ہے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کورل ڈرا پر کسی حد تک کام کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس ویڈیو سے پہلے ہمارا کورل ڈرا 2018 ، نیو کورس کا لیکچر نمبر 1 ضرور دیکھ لیں تا کہ اس ویڈیو کی آپ کو 100٪ سمجھ آ سکے اور آپ بہتر طریقے سے ڈیزائننگ کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

کورل ڈرا 2018 نیو کورس لیکچر نمبر 1 یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

قارئین اگر آپ اس ویڈیو سے استفادہ حاصل کریں تو اسے دیگر احباب کے ساتھ ضرور شیئر کیجیئے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں نیز ہمارا یوٹیوب چینل ضرور سبکرائب کیجئے اور اس کے ساتھ ساتھ بیل آئی کون پریس کیجیئے گا تاکہ آپ کو ہر نئی ویڈیو کا نوٹیفیکشن ملتا رہے اور آپ بروقت ویڈیو تک رسائی حاصل کرسکیں۔ ویڈیو کے متعلق کوئی سوال پوچھنے یا اپنی رائ دینے کے لیے یوٹیوب کے کمنٹ باکس کو استعمال کریں۔ آپ کے قیمتی فیڈ بیک کا انتظار رہے گا۔ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔

کورل ڈرا 2018 لیکچر نمبر 2 کے لیے درج ذیل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔



In This Tutorial We learn How to Perform A Designing Task in Latest version Corel Draw 2018 .
We Learn How to use Pick tool , Shape tool , Zoom tool and Free hand line tool.
In this video Fresh students also Learn method of use Corel Draw 2018.
Learn Corel Draw and Start working as a Free Lancer from your home





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved