تازہ ترین  

گرفتاری ہمارے لئے نئی بات نہیں
    |     2 months ago     |    اداریہ
 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کے والد نے ملکی خزانے کو ایک پائی کا نقصان بھی نہیں پہنچایا۔

مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شریف نے کہا کہ گرفتاری ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں، قومی احتسابی ادارے سے مسلم لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں کروائی جاری ہیں-
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ سیاست میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور جعلی مینڈیٹ لے کر عمران خان وزیراعظم کے منصب پر براجمان ہوئے ہیں اور نیازی کو اصل مسئلہ ضمنی انتخابات سے ہے وہ ضمنی انتخابات سے پریشان ہیں‘حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جیل کی سلاخیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، حوصلے پست نہیں بلکہ اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں-
انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری پر قانونی اور آئینی جنگ لڑیں گے اور اگر یہی روش رکھی گئی تو سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نندی پور اور پشاور میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بھی معاملات نیب کے زیر تفتیش ہیں لیکن ان میں کوئی گرفتاریاں سامنے نہیں آتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور منصوبے میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کی انکوائری کی جائے، اس کیس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نامزد ہیں اور مزید دعویٰ کیا کہ نیب سے پلی بار گین کے تحت جان چھڑانے والوں کو پشاور کا منصوبہ دے دیا گیا تھا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved