تازہ ترین  

نامزد جج کے خلاف احتجاج پر متعدد خواتین گرفتار
    |     2 months ago     |    انٹرنیشنل
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد متنازع جج بریٹ کیوانوف کو امریکی سپریم کورٹ کا جج بنانے کے فیصلے کے خلاف سینیٹ عمارت میں داخل ہونے والی ماڈل ایمیلی راٹجووسکی اور کامیڈین ایمی اشومر سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانوف پر خاتون ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سال قبل زمانہ طالب عملی کے دوران کیوانوف نے ایک تقریب کے دوران شراب کے نشے میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved