تازہ ترین  

شاداب نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا جھٹکا دے دیا۔
    |     1 month ago     |    سپورٹس

شاداب انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر


نوجوان پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان گروئن انجری سے اب تک صحتیاب نہیں ہو سکے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق  شاداب ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جس کے سبب وہ آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ نوجوان اسپنر کی انجری کے سبب پاکستان کا یاسر شاہ سمیت میچ میں دو لیگ اسپنر کھلانے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا ہے اور اب ممکنہ طور پر آل راؤنڈر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔ شاداب کی انجری کے ساتھ ہی تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت بھی یقینی ہو گئی جنہیں ابتدائی طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کی جانب سے تنقید کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ مذکورہ سیریز میں یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ پر مشتمل اسپن باؤلنگ اٹیک نے آسٹریلیا کی 40 میں سے 30وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان نے سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ بلال آصف کے ساتھ ساتھ میر حمزہ ڈیبیو کرانے پر بھی غور کر رہی ہے اور ٹیم وہاب ریاض یا میر حمزہ میں سے کسی ایک کو کھلانے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے ٹیم کے میچ میں وہاب ریاض کی اوسط درجے کی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشانی سے دوچار ہے اور اسی وجہ سے میر حمزہ کو وہاب پر ترجیح دیتے ہوئے ڈیبیو کرانے کا قوی امکان ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved