تازہ ترین  

تھانہ بمبانوالہ کی بڑی کاروائی ڈی پی او کی پریس کانفرنس
    |     2 months ago     |    پاکستان
ڈسکہ(محمدامین رضا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اگلے 2ہفتوں میں تمام منشیات فروشوں کا قلع قمع کردینگے اس وقت تک 35کلو سے زائد چرس برآمدکرلی گئی ہے اور40سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے تھانہ بمبانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے پولیس والے جو برا کام کرتے ہیں ان کوسزا دی جاتی ہے اگر اچھا کام کرینگے تو شاباش دی جائیگی اگر ضلع بھر کے کسی تھانہ میں جھوٹا مقدمہ درج ہوا تو اس تھانہ کے انچارج کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید بتایاکہ ڈی ایس پی ڈسکہ محمدغیاث کی زیرنگرانی تھانہ بمبانوالہ ایس ایچ او تنویر کوثر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ2گینگوںفیصلو گینگ اور رانا گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیاگیا ہے ان کے قبضہ لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے یہ ملزمان ضلع بھرکے تھانوں میں مطلوب تھے اور علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے یہ شہریوں کیساتھ وارداتیں کرکے فرا رہوجاتے تھے بعدازاں ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کو گرفتارکرنیوالی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved