تازہ ترین  

معروف شاعر و دانشور ایوب خاور کی صدارت میں حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس
    |     1 week ago     |    گوشہ ادب
اتوار،07اکتوبر2018، کی شام حلقہ اربابِ ذوق ،لاہور،رواں سیشن کا28 واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہاؤس، لاہور میں منعقد کرایا جس کی صدارت ایوب خاور نے کی۔بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بعد صاحبِ صدارت نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیااورشاہد شیدائی کو اپنی نظم ’’ترقین‘‘پیش کرنے کی دعوت دی ۔ نظم کے بعد پیش کی گئی تخلیقات میں آمنہ مفتی کا بارہ مئی دوہزار سات کو کراچی میں پیش آنے والے دلخراش واقعات اوراُن کے تناظر میں ایک خاندان کو اُس دِن پیش آنے والی صورتحال پر تحریر کردہ ڈرامہ ’’شہرِ خرابات میں کہیں‘‘(جس کی ڈرامیٹک ریڈنگ آمنہ مفتی اور حسنین جمال نے کی) اور جمشید اعظم چشتی کی غزل جس کا مطلع یوں تھا’’نہ جانے خود سے ہوں ناراض یا زمانے سے ۔۔۔کہ ہونٹ پھٹنے لگے اب تو مُسکرانے سے‘‘شامل تھیں۔تینوں تخلیقات پر حاضرین کی طرف سے بھرپور تنقیدی گفتگو کی گئی اور تخلیقات کے عیوب و محاسن پربات کرتے ہوئے مجموعی طور پر اُن کو کامیاب قرار دیا گیا۔ گُفتگو میں حصہ لینے والوں میں حسین مجروح، ڈاکٹرضیاء الحسن، حفیظ طاہر، ریاظ احمد، آمنہ مفتی، قاضی ظفراقبال، جمشید چشتی، اسرارچشتی، عقیل اختر، ڈاکٹر انوار احمد، آفتاب جاوید، میاں شہزاد، سجاد جعفری، راشد طفیل، مشتاق قمر، فرح رضوی،کامران نذیر، عاطف جاوید عاطف،محمد جمیل، مجاہد علی وغیرہ شامل تھے۔ اِس تنقیدی اجلاس میں شاعروں، ادیبوں اور حلقہ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تخلیقات پر گفتگو کے بعد امریکہ سے تشریف لائے مہمان شاعر ڈاکٹر انوار احمد نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ نمونہء کلام یوں ہے۔ ’’جیسے کہ اِک فریم ہو تصویر کے بغیر۔۔۔ہم خواب دیکھتے رہے تعبیر کے بغیر‘‘۔اجلاس کے آخر میں حال ہی میں اِس دارِ فانی سے کُوچ کر جانے والے معروف ادیب ڈاکٹر سلیم آغاقزلباش کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد سیکرٹری حلقہ نے صاحب صدارت ، تخلیق کاروں اورحاضرین سے اظہارِتشکر کیا جس کے ساتھ ہی یہ تنقیدی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved