تازہ ترین  

ملک کو بحران سے نکالوں گا -عمران خان
    |     5 days ago     |    اداریہ
ہماری حکومت آئندہ 5 سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی ، یہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے پاکستان میں گھروں کی تعمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب میں کہا کہ وہ خود نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی نگرانی کریں گے اور یہ گھر کم آمدنی والے افراد کو دیے جائیں گے اور ان کے انتخاب کے لیے نادرا مدد کرے گا اور 40 صنعتیں فعال کی جائیں گی جن سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر بنانے کے منصوبے میں نوجوانوں کو تعمیرات کی کمپنیاں بنانے میں حوصلہ افزائی ملے گی۔وزیرِ اعظم نے پہلے وفاقی ملازمین کے لیے سوسائٹی بنانے کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس کے لیے دوست ممالک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ سے بات چیت کی جائے گی۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مستقبل میں اتنے پیسے نہیں ہوں گے جتنا ہم نے قرضہ واپس کرنا ہے - اس لئے اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے اور اس کے اثرات 6 مہینوں بعد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر سے کم ہوکر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی لیکن اب ہم برآمدات کے لئے تاجروں کو سہولت اور رعائت دیں گے-
حکومتی کارکردگی کے متعلق انہوں نے کہا کہ ’یہ قلیل مدتی پریشانی ہے جس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، "اور میں ملک کو بحران سے نکالوں گا"
اپنے خطاب کے اختتام پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ قوموں کے اوپر اس سے بھی بڑے بڑے مسائل آئے ہیں-





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved