تازہ ترین  

مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ ۔۔۔ انوکھے مقابلے کی حیرت انگیز خبر آگئی
    |     4 days ago     |    انٹرنیشنل
 امریکا میں مونچھوں کی سالا نہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں شرکاء مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔ امریکی ریاست ورجینیا میں  مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں امریکا کے مختلف حصوں سے درجنوں بڑی مونچھوں کے حامل افراد نے شرکت کی۔ مختلف کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں کئی لمبی اور گھنی مونچھوں والے افراد نے حصہ لیا اور ایونٹ کے دوران بڑی بڑی مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔ واضح  رہے کہ اس انوکھی چیمپئن شپ کے اختتام پر تمام شعبوں میں جیتنے والے افراد کو انعامات اور مختلف ٹائٹلز سے بھی نوازا گیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved