تازہ ترین  

عافیہ صدیقی، ہماری غیرت کا منہ بولتا ثبوت
    |     2 months ago     |    پاکستان

عافیہ صدیقی، ہماری غیرت کا منہ بولتا ثبوت!

عافیہ صدیقی کا قصور کیا تھا کہ جس کی سزا آج تک وہ بھگت رہی ہے؟
ایسا کیا گناہ تھا کہ اسے بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے؟
ایسی کیا قانون کی خلاف ورزی کی کہ اس کو کسی سے ملنے تک کی اجازت نہیں؟؟

یہ کیسی اسلامی ریاست ہے؟؟ کہ جسکی بیٹی بے گناہ ہونے کے باوجود غیروں کے قبضے میں ہے اور یہ چپ چاپ تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ کیسے حکمران ہیں؟؟ کہ ان کے ملک کی بہن بیٹیوں کی عزت و مال کچھ بھی محفوظ نہیں۔

یہ کیسی حمیت و غیرت ہے ؟؟ کہ آج تک مال روڈ عافیہ صدیقی کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے بلاک نہیں کیا گیا۔

یہ کیسی غیرتِ ایمانی ہے؟؟ کہ پاکستان کی عوام اپنی بیٹی کے لٹنے کی خبریں سن کر بھی سکون کی نیند سوتی ہے۔

کیونکہ ہمارے ضمیر مر چکے ہیں۔ ہمارا ایمان ختم ہو چکا ہے۔ احساس جیسی کوئی چیز اب نہیں ہے۔ کیونکہ یہ سب ہماری بہن یا بیٹی کے ساتھ نہیں ہوا۔

لیکن یاد رکھیں! ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے والا بھی ظلم میں برابر کا شریک ہوتا ہے۔
یہ سب آپ کی بہن یا بیٹی کے ساتھ بھی ہو گا اور جلد ہو گا اور تب کوئی آپ کے لیۓ بھی آواز نہیں اٹھاۓ گا،
اور کوئی آپکی مدد کے لیۓ نہیں آۓ گا۔
مکافاتِ عمل اسی کا نام ہے۔

میں آج زَد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
چراغ سب کے بُھجیں گے ہوا کسی کی نہیں

اسی لیے مسلمانوں! وقت سے پہلے جاگ جاؤ اور اپنی بہن کے حق کے لیے آواز اٹھاؤ اور اس کے لیے لڑو۔ ایسا نہ ہو کہ تمھیں اللہ کا عذاب آ پکڑے اور تمھیں موقع ہی نہ ملے۔

خدارا ہوش کرو، کہ تم پر اب جہاد فرض ہو چکا ہے۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved