تازہ ترین  

والدین انمول سرمایہ ، ان کی قدر کریں !
    |     3 weeks ago     |    افسانہ / کہانی
اماں آپ کے ساتھ کوئی نہیں آیا؟؟"
نہ پُتر، دو تے میرے پُتر سی دونیں مر گئے ۔۔۔۔ کینوں نال لیاندی ۔۔۔۔ بس او رب ہے نا میرے نال ۔۔۔ پُتر جس بندے دا ایس دنیا تے کوئی نہیں ہوندا اودے نال وی میرا رب تے ہوندا"
ڈاکٹر صاحب کے سوال کرنے پر مریضہ نے اپنی پوری کتھا بیان کر دی۔
اس کے بعد آنے والی مریضہ (جو کہ اماں جی کو جانتی تھی) کے مطابق اماں جی کے دو بیٹے ہیں اور دونوں امریکہ ہوتے ہیں۔ روزی کمانے دیار غیر گئے اور پھر وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ جا کر شروع میں ماں کا خیال کرتے تھے۔ وقت گزرنے پر پیسوں کی ریل پیل میں یہ بھی بھول گئے کہ پاکستان میں ان کی راہ تکتی ایک ہستی منتظر رہتی ہے، جو ہر گھنٹی کی آواز کے ساتھ ایک موہوم سی امید لیے دروازے کو لپکتی ہے کہ شاید اس کے جگر گوشے بھول کر ہی آ گئے ہوں۔۔۔۔ مگر ان کی جنت کو یہ بات کون سمجھاتا کہ جانے والے کب بھلا لوٹ کر آتے ہیں ۔۔۔ اور اگر آتے بھی ہیں تو تب جب بہت دیر چکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اور تب آنا بے معنی رہ جاتا ہے۔۔۔
سوچا جاۓ تو اماں جی کی بات میں حقیقت عیاں تھی کہ جب بیٹوں نے جا کر اتنے برسوں تک مڑ کر دیکھا تک نہیں کہ تنہا ماں زندگی کا کٹھن سفر کیسے کاٹ رہی ہوگی تو اب وہ زندہ ہوں یا مردہ کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔

والدین ۔۔۔۔۔۔ دنیا کی واحد ہستیاں ہیں جو اپنی اولاد کی خاطر جان کی بازی تک لگانے سے گریز نہیں کرتیں۔ جو بچپن میں بچوں کے ہزار دفعہ ایک ہی بات پوچھنے پر ماتھے پر ایک سلوٹ بھی لاۓ بغیر ہزار دفعہ جواب دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔۔۔۔ جو بچوں کی چھوٹی سی خواہش کو بڑی اہميت دینے والے ہوتے ہیں۔۔۔
وہ والد جس کو ہمارے نبی ﷺ نے جنت کا دروازہ کہا اور
اور وہ ماں جس کے پاؤں
تلے جنت رکھ دی گئی۔۔۔۔۔ انمول ہے وہ اولاد جو ماں باپ کی خدمت و احترام کا فرض نبھاتی ہے اور ان کے دلوں سے نکلی گئیں دعائیں لیتے ہیں۔ یقیناً ایسے ہی لوگ ہیں جو دنیا و آخرت کی کامیابی کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔
دنیا بھری پڑی ہے ایسے لوگوں سے جو والدین کی خدمت سے
کی فرمانبردار تھے اور آج وہ کامیاب انسان ہیں جب کہ وہ لوگ جنہوں نے انمول ہستیوں کی قدرو قیمت نہ جانی اور رسوائی ان کا مقدر بنی۔

اگر ہو گود ماں کی تو فرشتے کچھ نہیں لکھتے
جو ممتا روٹھ جاۓ تو کنارے پھر نہیں دکھتے
یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بھر کے دکھ آبی
اگر باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چبھتے








Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved