تازہ ترین  
Thursday
14-12-17

اوکاڑہ : ایس ایچ او تھانہ چوچک نے 9 سالوں سے گمشدہ بیوی بیٹی اور دو بیٹوں کو باپ سے ملوا دیا۔
    |     3 months ago     |    پاکستان
اوکاڑہ : ایس ایچ او تھانہ چوچک نے 9 سالوں سے گمشدہ بیوی بیٹی اور دو بیٹوں کو باپ سے ملوا دیا۔ اوکاڑہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ چوچک نے 9 سالوں سے گمشدہ بیوی بیٹی اور دو بیٹوں کو باپ سے ملوا دیا۔عوامی حلقوں کا SHO صبغت اللہ کو خراج تحسین ریجنل پولیس آفیسرکی طرف سے شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کے مقدمہ نمبر 490/8 برائے اغواءکے مدعی شوکت نے گزشتہ نو سال سے مختلف دفاتر /ہائی کورٹ میں درخواستیں گزاری کہ پولیس اس کے بیوی اور بچوں کو تلاش نہ کر رہی ہے جس پر نو سال سے گم شدہ بیوی اور بچوں کی برآمدگی کا ٹاسک حکام بالا کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ چوچک صبغت اللہ کو دیا گیا جس پر ایس ایچ او نے دن رات کوشش اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے سائینسی بنیادوں پر ورک کر کے تمام گمشدہ مغویوں کا سراغ لگالیااورمدعی مقدمہ شوکت کی بیوی سمیعہ کوثر بیٹی عتیقہ شوکت اور دو بیٹے تنزیل شوکت،نبیل شوکت کو ڈھونڈ نکالا یوں نو سال سے چلا آرہا یہ اپنی نوعیت کا انتہائی حساس کیس اپنے انجام کو پہنچاایس ایچ او صبغت اللہ کی بہترین کارکردگی اور ذمہ داری پر اہلِ علاقہ سمیت تمام سیاسی سماجی تنظیموں نے ایس ایچ او کو شاباش دی اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ایچ او کی شاندار کارکردگی پر انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گی۔اس موقع پر ایس ایچ او صبغت اللہ نے عوامی پریس کلب کے وفد سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہمیشہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کیا ہے اور اپنے اعلیٰ افسران کی ہدائیت پر عمل کرتے ہوئے انصاف کا بول بالا کیا ہے اور خوفِ خدا کو مدنطر رکھا ہے ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved