تازہ ترین  

غزل
    |     3 weeks ago     |    شاعری
غزل

مُجھے پتہ ہے ذہین ہو تُم
بہت زیادہ حسین ہو تُم

مُجھے پری وش کی کیا ضرورت
مِرے لیے مہ جبین ہو تُم

بتا رہا ہے تُمھارا لہجہ
جفا نگر کی مکین ہو تُم

تُمھارے بِن ناتمام ہوں مَیں
مِرا مکمّل یقین ہو تُم

تُمھاری رنگت بتا رہی ہے
گلاب کی جانشین ہو تُم

عجب تعلُّق ہے میرا تُم سے
میں آسماں ہوں، زمین ہو تُم

اسامہ زاہروی







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved