تازہ ترین  

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مطلب ہر شے کی قیمت میں اضافہ
    |     2 weeks ago     |    اداریہ
عمران خان صاحب چین کے دورے پر ہیں امید کی جارہی ہے کہ جس طرح سے سعودیہ سے من مانی شرائط پر ملک کی بہتری کے لئے بہترین پیکجز حاصل کئے گئے اسی طرح چین سے بهی پیکجز ملنے کی توقع ہے
جو پہلے پیکجز سعودیہ سے حاصل کئے گئے ان کی مد میں ملک کی معیشت میں بہتری کی نوید سنائی جارہی ہے لیکن قابل حیرت بات یہ ہے کہ اس کے باوجود بهی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نوزائیدہ حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے سعودی پیکجز ملنے کے بعد گر معیشت میں بہتری نہیں لائی جاسکتی تو پهر بهی التماس ہے کہ قیمتوں میں جمود ہی برقرار رکهیں لیکن الٹا قیمتیں بڑه گئیں ہیں جب کہ قرضہ بنا سود کے لیا گیا ہے
یہ امر بهی قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکهنے میں آرہی ہے یہ ابهی حالیہ ورلڈ رپورٹ ہے لیکن اس کے باوجود نوزائیدہ حکومت نے پاکستان کے میں الٹا پٹرولیم مصنوعات کی پرائس میں اضافہ فرمایا ہے
یہ بات سمجه سے بالاتر ہے کہ ہماری ترجیحات کیا ہئں ہم ورلڈ پرائسس کے ساته چل رہے ہیں کہ یا ہم اپنی قوم کو سبسڈی دینا چاہتے ہیں جب کہ ہم یہ دونوں کام نہیں کر رہے یعنی نہ ہم ورلڈ پرائسس سے کونیکٹ دکھائی دیتے ہیں نہ ہی پیکجز ملنے کے باوجود کوئی سبسڈی منظر عام پر آئی ہے تو پهر نوزائیدہ حکومت کی پالیسیز کیا ہیں،؟
خان صاحب سے التجا ہے کہ خدارا غریب عوام کا خیال کیا جائے گر دال یا چینی کا ریٹ بڑهایا جائے تو دال چینی کے ریٹ میں ہی اضافہ ہوگا لیکن میری بات نوٹ کرلیں پٹرول کی قیمت میں جب بهی اضافہ ہوگا تو وہ ملک کی ہر چیز میں اضافہ کا باعث بنے گا ایک حساب سے عوام پر پهر مہنگائی بم گرایا جا چکا ہے
ہوسکتا ہے کہ چین سے بهی آپ گولڈن پیکجز لے آئیں ملک کے لئے لیکن گر ان پیکجز کا فائدہ عوام کو نہیں ہونا جیسا کہ سعودی پیکجز کی صورت میں ہوچکا ہے تو پهر چین پیکجز بهی بے کار ہیں 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved