تازہ ترین  

حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات کامیاب
    |     2 weeks ago     |    اداریہ
 بڑی ہی خوش آئند بات ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جس کی وزارت مذہبی امور اور تحریک لبیک نے تصدیق کر دی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی میڈیا کو بهی فراہم کردی گئی ہے۔

معاہدے کی رو سے شق نمبر 1 کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی اپیل دائر کردی گئی ہے جو کہ مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت کو کوئی اعتراض بهی نہیں ہوگا۔
شق نمبر 2 کے مطابق آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شق نمبر 3 میں ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادت ہوئی ہے تو اس کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

شق 4 کے مطابق آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کو فوری رہا کیا جائے گا جب کہ شق 5 میں تحریر ہے کہ مظاہروں اور دھرنوں کے دوران کسی کی دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہے تو تحریک لبیک معذرت خوا ہے۔

معاہدے کے رو سے تحریک لبیک نے ملک بھر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد مختلف شہروں میں دھرنوں سے تحریک لبیک کے کارکنان اور لوگ منتشر ہو رہے ہیں ۔

امیر علامہ خادم حسین رضوی (تحریک لبیک) اور سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا جائے گا، آئندہ کوئی ایسی بات نہیں ہوگی جس میں ختم نبوت پر حملہ ہو، اگر آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیجا گیا تو اس وقت ہی جنگ شروع ہوجائے گی۔

مزید کہا کہ اگر راستے میں کوئی بات ہوگی تو ہم سب یہاں واپس آجائیں گے، معاہدے کے مطابق جو لوگ بند ہیں ان کو فورا رہا کردیا جائے گا اگر کوئی مسلمان بھی رسول پاکؐ کی شان میں گستاخی کرے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملکی حالات کے تناظر میں مزاکرات کی کامیابی بہت ہی احسن اقدام ہے گر خدانخواستہ مزاکرات ناکام ہوجاتے تو دشمن عناصر جو ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں وہ مزید نقصان کا باعث بن سکتے تهے
دیکها جائے تو مزاکرات میں شامل شقیں سارے مسلمان بهائیوں کو مطمئن کرنے کے لئے بہترین ہیں اور توقع کرتے ہیں ان پر عمل درآمد بهی ہوگا-






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved