تازہ ترین  

غزل
    |     1 week ago     |    شاعری
غزل

حُسن میں آفرین لگتی ہو
قد میں بھی پانچ، تین لگتی ہو

جب پہنتی ہو سرخ رنگ لباس
تب بلا کی حسین لگتی ہو

لوگ مُجھ کو تو تیز کہتے ہیں
تُم بھی کافی ذہین لگتی ہو

مَیں تُمھیں بہترین لگتا ہوں
مُجھے تُم بہترین لگتی ہو

جس نگر ہجر کو زوال نہیں
اُس نگر کی مکین لگتی ہو

سات پردوں میں رہ رہی ہو تُم
چرخ کی جانشین لگتی ہو

مَیں محبّت کے میم سا اُور تُم
عشق اوّل کا شین لگتی ہو

اسامہ زاہروی






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved