تازہ ترین  

چین اور پاکستان کے مابین 15 نئے معاہدوں پر دستخط
    |     1 week ago     |    اداریہ

چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زوانیو نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پروجیکٹس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی بدولت عوام کے دیرینہ مسائل حل اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان 15 نئے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بهی کیے گئے

میڈیا میں یہ بھی رپورٹس آئی تھیں کی چین پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج جس میں امداد اور سی پیک کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی رقم شامل ہے، دے رہا ہے۔

معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گئے-

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وفاقی وزرا خسرو بختیار، شیخ رشید اور علی زیدی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون، زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔

کلثوم دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی جن یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں پاک ۔ چین وزرائے خارجہ کی سطح کے تزویراتی مذاکرات، پاکستان سے غربت کے خاتمے اور جنگلات، ارضیات سائنس اور الیکٹرونکس مواد کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی یادداشتیں شامل ہیں

سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کو گریٹ ہال میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چینی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بیجنگ کا خیرمقدم کیا، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

چین پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہے کسی ملک نے ایسا نہیں کیا جبکہ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved