تازہ ترین  

رکشوں میں جیب تراش گروہ سرگرم ، متعدد سواریوں کی جیبوں کا صفایا
    |     7 days ago     |    پاکستان
ڈسکہ(محمدامین رضا)رکشوں میں جیب تراش گروہ سرگرم ، متعدد سواریوں کی جیبوں کا صفایا ، پولیس کارروائی سے گریزاں۔ گزشتہ چند روز سے رکشوں میں بیٹھی سواریوں کی جیبیں کاٹنے والا گروہ سرگرم جس سے متعدد سواریاں کچہری چوک سے لاری اڈا اور لاری اڈا سے سوہاوا جاتے رکشہ والوں کی ملی بھگت سے رکشہ میں ہی سواری کے روپ میں بیٹھے جیب تراش سواریوں کی جیبوں کا صفایا کرلیتے ہیں گزشتہ روز محکمہ نہر کے دو ملازم چوکیدارذوالفقار علی جو تنخواہ 25000روپے لے کر گھر جارہا تھا کہ لاری اڈا سے سوہاوا کی طرف جاتے رکشہ میں جیب کٹوا بیٹھا ،غریب مزدور سلامت مسیح بھی رکشہ میں جیب سے5500روپے نکلوا بیٹھا جبکہ محنت کش امتیازاحمدرکشہ پر سوار کچہری چوک سے پل نہر جاتے جیب کٹوا کر 5000روپے سے محروم ہوگیا پولیس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ابھی تک ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی نعمان بٹر نے کہا کہ میں ان وارداتوں کافوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لاتا ہوں  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved