تازہ ترین  

مولانا محمد شریف نقشبندی ؒکے سالانہ عرس پاک کی مرکزی تقریب کا اہتمام
    |     7 days ago     |    پاکستان
ڈسکہ(محمدامین رضا) نبی کریمﷺ کی محبت عین عبادت ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺکے معاملہ میں بین المسالک کوئی اختلاف نہیں ہے مسلمان سنی وہابی دیوبندی یا شیعہ ہو ناموس رسالت پر جان قربان کرنے کو باعث فخر سمجھتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر جماعت علی شاہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے شیخ الحدیث علامہ مولانا الحاج پیر محمد شریف نقشبندی جماعتی ؒکے سالانہ عرس پاک کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ناموس رسالت بہت حساس معاملہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان حکومت سمیت دنیا بھر کو اس معاملہ کی حساسیت سے کما حقہ آگاہ کیا جائے مسلمان اس سلسلے میں غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے ختم نبوت کے سلسلہ میں آستانہ علی پور شریف اور آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی لازوال خدمات ہیںمولانا عبدالعزیز ضیاءنے کہا کہ پروانہ ختم نبوت علامہ پیرعلامہ محمد شریف نقشبندی ؒنے اپنی زندگی عشق رسول کے فروغ کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کی بےشمار علمی و دینی خدمات ہیںپیرقاری اشرف نقشبندی نے کہا کہ مولانا محمد شریف نقشبندی جماعتی کی قائم کردہ درگاہ شریف نقشبندیہ مجددیہ جماعتیہ نے دینی تعلیمات اور محبت رسولکوفروغ دینے کیلئے بے شمار خدمات انجام دیںعرس کی تقریب سے صاحبزادہ احسن رضا، قاری رضوان مدنی، مولانا عبدالشکور شاکر، مولانا فاضل صابری ، پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی و دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا اور پیر علامہ محمد شریف نقشبندی جماعتی کیزندگی کے مختلف پہلوﺅں پرروشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر دارالعلوم نقشبندیہ کے فارغ التحصیل حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved