تازہ ترین  

پاکستان میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم چلائی جائے،باؤاصغرعلی
    |     6 days ago     |    شوبز
پاکستان میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم چلائی جائے،باؤاصغرعلی
بہت سا ٹیلنٹ صرف بہتررہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے،گفتگو
لاہور( شوبزرپورٹر) کامیابیاں اورناکامیاں زندگی کے ساتھ چلتی رہتی ہیں لیکن کامیابیاں ہمیشہ انہی لوگوں کے قدم چومتی ہیں جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمعروف رائٹروپرڈیوسرباؤاصغرعلی نے ایک ملاقات کے دوران کیا،باؤاصغرعلی نے کہا کہ جولوگ ہرطرح کی مصیبتوں اورپریشانیوں کا مقابلہ کرتے ہیں وہ ایک دن اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہی نہیں بہت سے لوگ توایک منزل طے ہونے پرنئی راہیں تلاش کرنے کیلئے آگے نکل پڑتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی مثالیں دی جاتی ہیں جو زندگی کے مختلف شعبوں میں ’روشن ستارے‘ بن کرچمکتے ہیں اوردوسروں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔باؤاصغرعلی نے مزیدکہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگ توبہت سے ہیں لیکن ان کے فن کودرست سمت میں آگے بڑھانے والے بہت کم ہیں۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف بہتررہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔ ایکٹنگ، میوزک، ڈانس، ماڈلنگ اوردیگرشعبوں میں آئے دن ایسے نوجوان دکھائی دیتے ہیں کہ اگر انھیں بہترانداز کے ساتھ پیش کیا جائے تویہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہردلعزیز فنکاربن سکتے ہیں،باؤاصغرعلی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کی مہم چلائی جائے، جس کے ذریعے ایسے نوجوانوں کو ایکٹنگ، میوزک اوردیگرشعبوں میں متعارف کروایاجائے جواپنی صلاحیتوں سے خوب نام کمائیں اورپاکستان کانام روشن کرسکیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved