تازہ ترین  

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں این آر او کیس کی سماعت
    |     4 weeks ago     |    اداریہ
سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں این آر او کیس کی سماعت کی جس میں ملک قیوم کی جانب سے بیان حلفی عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا گیا-

جسٹس اعجاز الاحسن نے فیروز شاہ گیلانی کو کہا کہ وہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بحث کریں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ابھی تک مکمل کاغذات فراہم نہیں ہوئے-

فیروز شاہ گیلانی کا بیان تها تھا کہ این آر او کسی فیصلے میں کہا گیا کہ سوئس بینکوں میں دولت پاکستانیوں کی ہے جبکہ باہر ساری دولت آصف زرداری لے گئے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پیر نے بھی کہا تھا کہ ان کے 6 کروڑ ڈالر سوئس بینکوں میں ہیں-

جسٹس صاحب نے ریمارکس دیئے کہ یہ ساری اخباری باتیں ہیں اگر کوئی مواد موجود ہے تو بتائیں یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے مزید مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے وکیل کہتے ہیں کہ ان کے موکل تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، کیا بریت کے بعد 184 (3) کے تحت دوبارہ مقدمہ کھولا جا سکتا ہے، آپ بتائیں دستاویزات کہاں پڑی ہیں ہم سنی سنائی باتوں پر فیصلہ نہیں کرسکتے-

جوابا فیروز شاہ گیلانی نے کہا کہ یہ معلومات نیب نے فراہم کرنی ہیں کیونکہ معلومات مختلف ریفرنس میں پڑی ہیں، جس پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ان کے موکل ایک طویل ٹرائل کے بعد بری ہوئے، 6 کروڑ ڈالر آصف زرداری کے نام پر نہیں تھے، وہ 8 سال جیل میں رہے-

انہوں نے کہا کہ مجھے آصف علی زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے بیان حلفی مہیا کیے جائیں، اس کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دوں گا۔

اس کے بعد عدالت نے درخواست گزار، نیب اور وفاق کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

چند ماہ قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا تھا کہ 'نیب ریکارڈ کے مطابق ملک قیوم نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا اور الزام غلط ہونے کے باعث ملک قیوم کے خلاف ہونے والی انکوائری ختم کردی گئی -

جس کے جواب میں کہا گیا تھا کہ 'سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس کیسز نہیں کھولے جاسکتے، حکومت پاکستان کی اپیل زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے سوئس حکام نے کیس کھولنے سے معذرت کی-





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved