تازہ ترین  

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہے
    |     4 weeks ago     |    اداریہ
وزیراعظم عمران خان کا بیان ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہے اور اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا-

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے ڈھائی ماہ لگ گئے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے اور اب ملک بحران سے نکل گیا ہے جب کہ ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکار ہیں-

خان صاحب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے لہذا سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمکمل عمل درآمد ہوگا اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کرپشن سے متعلق بات کروں گا۔

خان صاحب کا کہنا تھا کہ ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل دینا ہے، احساس اوررحم کے جذبے کے تحت شیلٹر بنانے کا فیصلہ کیا، مفلس لوگوں کو دیکھ کر جس کے دل میں رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں جب کہ رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی-
وزیراعظم صاحب نے مزید کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصوربن چکا تھا لیکن میں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جب کہ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے اور آنے والے دنوں میں غربت ختم کرنے کیلیے ایک پیکیج لے کر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں چلتی رہتی ہیں مگر فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے، آپ دیکهیں گے پاکستان دنا کے لئے ایک مثال بنے گا -





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved