تازہ ترین  

سندھ میں بچوں کی ہلاکت پر نوٹس لے لیا گیا۔
    |     4 weeks ago     |    اداریہ
انسپکٹر جنرل سندھ کلیم امام نے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے 2 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

بتایا گیا کہ متاثرہ خاندان کے دو بچے ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد جاں بحق ہوگئے اور بچوں کی والدہ اور بہن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان نے گزشتہ رات زمزمہ پر واقع ریسٹورنٹ ایری زونا گرل سے کھانا کهایا اور چنکی منکی سے سوئٹس کھائی -

ایس ایس پی کے بقول ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد طبیعت خرابی کا کوئی اور واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جس کی وجہ سے تحقیقات میں دیر ہونے کی توقع ہے جبکہ صحیح فیصلہ فرانزک کے شواہد ہی سے متعین ہونگے-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بهی کردی ہے - اسی دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن ابرار شیخ نے کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا دورہ بهی کیا اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ ریسٹورنٹ سے 12 کھانوں کے نمونے جمع کرلیے گئے ہیں اور مزید بتایا گیا کہ متعلقہ حکام نے تفتیش کے مقاصد کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فوڈ اتھارٹی کو شہر بھر میں تمام ریسٹورنٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی تاکہ اس طرح کے واقعات کا سدباب کیا جاسکے





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved