تازہ ترین  

قطری پورٹ کو کراچی پورٹ سے منسلک کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان
    |     4 weeks ago     |    اداریہ
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ سے فیری کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے، بندرگاہوں کے رابطوں سے یقینا پاکستان کی قطر کو برآمدات میں 73 فیصد اضافہ متوقع ہے
چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی تھیں اور دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق معاملات، خطہ میں امن و امان کے استحکام پر تبادلہ خیال اور پاک قطر باہمی مفادات پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ کے متعلق خصوصی گفتگو ہوئی-

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قطرکی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مزدور و محنت کشوں کے لیے کراچی اور اسلام آباد میں دفاتر کھولنے پر قطر کے شکرگزار ہیں۔

خان صاحب کا مزید کہنا تھا کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ سے فیری کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے، بندرگاہوں کے رابطوں سے پاکستان کی قطرکو برآمدات میں 73 فیصد اضافہ ہوگا، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان مثبت سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مزید اضافہ و یگانگت بڑهے گی-

قطر کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ مل رہا ہے، قطر میں پاکستان کی برآمدات 73 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید وسعت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور خوشحالی کے لیے قطری حکومت بھرپور تعاون کرے گی اور پاکستان کے ساته بھرپور تعاون کرے گی -





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved