تازہ ترین  

میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ شاہد خان آفریدی
    |     4 weeks ago     |    اداریہ
میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ شاہد خان آفریدی کا بیان منظر عام پر آگیا۔ ٹویٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی ان کی ویڈیو نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر ہے، میں نے پہلے کیا کچھ کہا اسے کاٹ کر چلایا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ظالمانہ قبضے میں کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل ضروری ہے، ہر پاکستانی کی طرح میں بھی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔


شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہیے،وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔

واقعی شاہد خان آفریدی ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کشمیریوں کے لیے تمام مسلمانوں کی طرح نرم گوشہ رکھتے ییں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved