تازہ ترین  

جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ۔۔۔۔!
    |     3 weeks ago     |    اداریہ
عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ہوتا لیکن نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے

اسلام آباد میں سینیئر کالم نگاروں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے، سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسے ہی پیکج کی ڈیمانڈ کریں گے

انہوں نے کہا کہ جب اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس وقت مالیاتی خسارے اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا تھا تاہم دوست ملکوں کی مدد سے وقتی طور پر اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

خان صاحب نے کہا کہ پاور سیکٹر میں 2013 میں گردشی قرضہ 400 ارب تھا اور 2018 میں یہ 1200 ارب تک پہنچ گیا، گیس کے شعبے میں خسارہ 150 ارب کا ہے، پی آئی اے 400 ارب کے خسارے میں ہے اور پاکستان اسٹیل مل کا خسارہ 350 سے 400 ارب ہے، یوٹیلٹی اسٹورز 14 ارب کے نقصان جب کہ پوسٹل میں 9 ارب کا خسارہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار بھی ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کی دولت حکمران اشرافیہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھیجتی ہے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور نیب خود مختار ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں محض وسائل سے نہیں بلکہ احساس سے بنتی ہیں جب کہ بعض حلقوں کے دعووٴں کے برعکس ملک میں کوئی افراتفری کی صورتحال نہیں بلکہ سکون ہے





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved