تازہ ترین  

ایک روزہ "شان مصطفی" نعتیہ مشاعرہ
    |     3 weeks ago     |    گوشہ ادب
ضلع جعفرآباد کے ہیڈکوآرٹرڈیرہ اللہ یار میں علمی,ادبی اور سماجی خدمات کے لیئے کوشاں ملی ادبی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ایک روزہ شان "شان مصطفی" نعتیہ مشاعرے کا اہتمام بمقام گورنمنٹ پرائمری سکول ابڑو محلہ میں کیا گیا اس پروقار نعتیہ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت قادربخش خاکی نے حاصل کی اورآصف صمیم نے نعتیہ کلام پڑھ کر تقریب کو آگے بڑھایا.
اسٹیج سیکریٹری کے فرائض صحبت پور کے معروف نوجوان ادیب شاعر باکمال صلاحیتوں کے مالک اور انجمن فروغ ادب صحبت پورکے جنرل سیکریٹری آصف صمیم نے اداکیئے.
صدارت نصیرآباد ڈویزن کے معروف دانشور,ادبی تقریبات کو رونق بخشنے والے نہایت ہی شفیق انسان اور اعلی پایہ کے شاعر محترم پروفیسرمحمد ایوب منصورنے کی.مہمان خاص نصیرآبادویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) ڈیرہ مرادجمالی کے چیئرمین جناب عادل ابڑو,جیکب آباد سندہ سے تشریف لائے ہوئے شبیراحمدموج اوراستاد عاشق بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں انجمن فروغ ادب کے بانی اورسامعین پر سحرطاری کرنے والے معروف شاعر پروفیسرمنظور وفا اور اوستا محمدسے تعلق رکھنے والے منفرداندازکے شاعراورتحریم حرف جعفرآباد کے جنرل سیکریٹری صاحب خان جمالی تھے.
ملی ادبی فاؤنڈیشن پاکستان کے وائس چیئرمین ساحل ابڑونے ابتدائی کلمات میں شرکت کرنے والے تمام شعراءاکرام اور سامعین کا شکریہ ادکیا اور کہا کہ ملی ادبی فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد ادب کو فروغ اور نوجوان نسل کو علم جیسی زیور سے آگاہی دینا ہے اس سے قبل بھی ملی ادبی فاؤنڈیشن پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت کئی ادبی تقاریب کا اہتمام کراچکی ہے جن میں ساگر تقریب ایوادڈ,چشن آزادی کی تقریبات اورآج یہ "شان مصطفی"نعتیہ مشاعرہ بھی اس سلسلےکی ایک کڑی ہے. ساحل ابڑو نے خاص طور پر نوجوان شاعرآصف صمیم کی اس تقریب میں بھرپورتعاون کرنے پران کا شکریہ ادا کیا. مہمان خاص عادل ابڑو نے کہا کہ عشق رسول ہی انسانیت کی معراج ہے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت ہمارے لیئے مشعل راہ ہے جس پر علم پیرا ہوکرہم دونوں جہاں کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں.
اس کے علاوہ دیگر شعراءاکرام جن میں پروفیسرمنظوروفا, فیض محمد سومرو,محسن سینگار,عاشق بلوچ,آصف صمیم,سرور ساقی,شجاعت علی سحر,صاحب خان جمالی, قادربخش خاکی,ظفر علی ظفر,گلزار علی,الہی بخش بھنگر,ایم اے شکیل,ساحل ابڑو,استادشیرمحمد ہانبھی اوربابوآزاد خان گولہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل ذوق نےشرکت کی.
نعتیہ مشاعرے میں پیش کیئے گئے شعراءاکرام کے نعتیہ کلام نمونے پیش خدمت ہیں.

آصف صمیم (صحبت پور)
نبی کی نعت کہنے سے کبھی ہوتی نہیں تنگی
نبی کی نعت سے علم و ہنر میں روشنی پھیلی
استاد عاشق بلوچ (ڈیرہ اللہ
یار)
دعادل میں ہی تھی لیکن بنام شافع محشر
اثر کا یک بہ یک بادل اٹھا ہونے لگی بارش
شبیراحمد موج( جیکب آباد )
دربارمصطفی کے گداؤں کی شان دیکھ
کرتے ہیں شاہ وقت گداؤں کا احترام
صا حب خان جمالی (اوستا محمد)
ہے سارے جہاں کا سہارا محمد
ہمیں اپنی جاں سے ہے پیارا محمد
خدا خلد میں ہم کو بھیجے گا صاحب
کہ جیسےکریں گے اشارہ محمد
شجاعت علی سحر جمالی (اوستا محمد)
نبی کی نعت کہوں اور سماں بدل جائے
زمین نور ہو آسماں بدل جائے
قادر بخش خاکی (ڈیرہ اللہ یار) سندھی نعت
اظہاراگر چاہ جو چودھارنہ تھے ھا
خود پاٹ خدا پاک بہ نروارنہ تھے ھا
سرور ساقی (صحبت پور)
جو کرے پیروی مصطفی کی بشر
تو رہے بے فکر عمر بھر ہر جگہ
ظفرعلی ظفر (ڈیرہ اللہ یار) سندھی نعت
زمین آجیان کئی زمن آجیان کئی
حبیب خدا جی سبھن آجیاں کئی
سینگار علی محسن ( ڈیرہ اللہ یار)
گل مصطفی لک
لکی ھر دفا لک
گلزار علی (ڈیرہ اللہ یار) سندھی نعت
ساھ سلامت جیسین آھی
گٹ گایان گلزار پرین جا
ساحل ابڑو ڈیرہ اللہ یار)
ہم کیا تھے کہاں جا رہے ہیں
ہم نسل نو کیا بتا رہے ہیں
تقریب کے اختتام پر چائے پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved