تازہ ترین  

اندھیرا
    |     2 weeks ago     |    افسانہ / کہانی

اندھیرا۔۔
(افسانہ)
اندھیرے کے بعد ہی اجالا ہوا کرتا ہے۔
(وہ بڑی شانِ بےنیازی سے مسکرائی)

اور جانتی ہو اجالے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
(میں نے اسکی آنکھوں میں جھانکتے ہوۓ پوچھا)

کیا ہوتا ہے؟
(وہ اپنی فطری معصومیت سے بولی)

اجالے کے بعد اندھیرا ہوتا ہے، ایسا اندھیرا جس میں سب کچھ صاف صاف نظر آتا ہے۔
(میں نے بغور اسے دیکھا)

کیا مطلب؟ ایسا نہیں ہے۔
(وہ نا سمجھنے والے انداز میں مخاطب ہوئی)

ایسا ہی ہے، مگر یہ اچھا اندھیرا ہوتا ہے، یہ بھٹکانے والا نہیں ہوتا۔
(میں نے اسے سمجھانا چاہا)

تو پھر یہ اندھیرا تو نہ ہوا نہ
(اس نے سر ہلا کر کہا)

ہوا تو اندھیرا ہی
ضروری تو نہیں کہ ہر اندھیرا صرف بھٹکاۓ، کچھ اندھیرے ہمیں سیدھے راستے پر بھی لے آتے ہیں۔
( میں دور سوچوں میں کھو گئی)
!اور ان اندھیروں کی بدولت ہم کبھی گمراہ نہیں ہوتے
منقول
بنتِ اظہر۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved