تازہ ترین  

کیا آپ کے ہاتھ اور پیر اکثر ٹھنڈے رہتے ہیں؟ ۔۔۔اگر ہاں تو یہ تحریر رپورٹ ضرور پڑھ لیں۔
    |     2 weeks ago     |    صحت
موسم بدلنے کے ساتھ ٹھنڈک بھی بڑھنے لگتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس سرد موسم میں ہاتھ پیر بہت ٹھنڈے اور سن ہونے کی شکایت ہو تو یہ ایک سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے۔ ڈان نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ وائٹیلی کلینک کی تحقیق کے مطابق ہاتھوں اور پیروں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا جسم میں دوران خون کی خراب صحت کی جانب اشارہ کررہا ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جسم میں شریانیں بلاک یا تنگ ہونے کے نتیجے میں خون کی گردش پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر ایسا عام عادتوں جیسے تمباکونوشی یا امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے باعث ہوتا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے اکثر ہاتھ اور پیر ٹھنڈے جبکہ زیادہ سن ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر کے لیے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ شریانوں کا یہ مرض علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین ہوتا چلا جاتا ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں تک اتنا خون نہیں پہنچتا جو ان اعضاءکے خلیات کو زندہ رکھ سکے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مناسب لباس پہننے کے باوجود یہ تکلیف محسوس ہو اور شدت بڑھ جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے معائنہ کرانا چاہئے تاکہ ممکنہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved