تازہ ترین  

فیس بک صارفین کیلئے نئی پریشانی،سالوں پرانے پیغامات موصول ہونے لگے
    |     2 weeks ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے لگے۔ فیس بک انتظامیہ نے میسنجر میں پرانے پیغامات دوبارہ بھیجے جانے کی شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اکثر فیس بک صارفین نے ٹوئٹر پر فیس بک پر ظاہر ہونے والے سالوں پرانے پیغامات ان ریڈ (نہ پڑھا ہوا) ظاہر ہونے سے متعلق شکایت کی اور اسے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بھی قرار دیا۔تھا۔
دی ورج اور ڈان نیوز ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ ’ بعض افراد کو فیس بک پر پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہوئے ہیں ، ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صارفین کو مشکلات پیش آنے پر ہم معذرت کرتے ہیں‘۔

تاہم بعض صارفین نے اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا کہ پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ صارفین کی جانب سے سالوں پرانی میسنجر پر کی گئی ذاتی نوعیت کی بات چیت کو فیس بک محفوظ رکھتا ہے۔ فیس بک میسنجر میں یہ نیا مسئلہ ان افراد کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں جن کے خاندان کا کوئی فرد یا کوئی دوست انتقال کرچکا ہو اور ان کے پرانے میسیجز دوبارہ موصول ہورہے ہوں۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ فیس بک حادثاتی طور پرصارفین کے سامنے ان کا ماضی سامنے لارہی ہے بلکہ اس سے قبل 2015 میں فیس بک آن دز ڈے نامی فیچر کے ذریعے لوگوں کی پرانی دردناک یادوں کو سامنے لے آئی تھی۔ یہ مسئلہ اس الگورتھم کی وجہ سے ہوا تھا جسے خوشی یا غم کی پوسٹس میں فرق کرنے کا طریقہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم اس مرتبہ یہ کسی کوڈ کی ناکامی کے بجائے انسانی سمجھ بوجھ کی ناکامی ہے اور اس ’بگ‘ کی شکایت کرنے والے اکثر افراد اسے سماجی ویب سائٹ کے ایک پیچیدہ اور انوکھے مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس کی وضاحت نہیں کی جاسکتی ۔ منگل (27 نومبر) کی شام میں فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ میسنجر سے متعلق مسئلہ حل ہوگیا ہے جو کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ فیس بک ترجمان نے بتایا کہ ’بعض افراد کو فیس بک کی جانب سے پرانے پیغامات دوبارہ بھیجے گئے تھے، یہ مسئلہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے ہوا تھا اور اسے حل کیا جاچکا ہے، صارفین کو مشکلات پیش آنے پر ہم معذرت خواہ ہیں‘۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved