تازہ ترین  

شہر قائد میں میمن برادری کی جانب سے متحدہ میمن کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔
    |     1 week ago     |    سپورٹس

کھلاڑی ملک کی پہچان اور امن کا سفیر ہوتا ہے ،ایاز میمن موتی والا

نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو ونما کے لیے علاقائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کراچی میں میمن برادری کی جانب سے متحدہ میمن کرکٹ لیگ کا انعقاد، مہمان خصوصی تاجر رہنما ایاز میمن موتی والا اورمعروف ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی افتتاحی تقریب میں شرکت،کرکٹ کے فروغ کے لیے میمن برادری کی کاوشوں کو سرا ہا،چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن ایاز میمن موتی والا نے متحدہ میمن جماعتوں کی جانب سے میمن کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے بے پناہ قربانیاں دیں ، پاکستان میں نوجوانوں کی ذہنی نشونما کے لیے علاقائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کاانعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کسی بھی معاشرے میں کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ترقی یافتہ معاشرے اپنے نوجوانوں کو بھرپور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے ہی علاقائی سطح پر کرکٹ میچوں کے انعقاد سے ہمارے پاس بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی سامنے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نہایت افسو س کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں کرپشن ایک ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہے جس نے ہمار ے ملک میں کھیل کے شعبے کو بھی شدید طریقے سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے قابل کھلاڑی موقع نہ ملنے کی وجہ سے آگے نہیں آ پاتے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کی پہچان اور امن کا سفیر ہو تا ہے شہر قائد کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنا ہونگے اس موقع پر متحدہ میمن کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تقریب کے اختتام پر ایاز میمن موتی والا نے معروف کرکٹر یونس خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونس خان جیسے عظیم کرکٹر کی تقریب میں شرکت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیئے ہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایاز میمن موتی والا نے دوہا جیولرز کی جانب سے لاکھوں کے انعامات تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved